جب لیڈر ایماندار ہوں تو دنیا بھروسہ کرتی ہے یورپی یونین کا پاکستان کیلئےشاندار اعلان

یورپی یونین کا پاکستان کیلئے اربوں روپے کی گرانٹ کا اعلان گرانٹ کہاں کہاں استعمال ہوگی؟حکومت کا خیر مقدم اسلام آباد (این این آئی) یورپی یونین پاکستان کو رول آف لا کی بہتری کیلئے 3.6 ارب روپے کی گرانٹ فراہم کرے گا، گرانٹ خیبر پختونخواہ ، ضم اضلاع اور بلوچستان میں استعمال ہوگی۔ وزارت اقتصادی امور

 

 

 

 

 

اور یورپی یونین پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کو3.6 ارب گرانٹ مہیا کرے گی ۔ گرانٹ رول آف لا کی بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔یورپی یونین گرانٹ کے پی،ضم اضلاع اور بلوچستان میں یو این ڈی پی،یو این وومن اوریو این او ڈی سی کے ذریعے استعمال ہوگی۔ہیڈ آف یورپی یونین پاکستان نے معاونت پر وزارت اقتصادی امور کا شکریہ ادا کیا جبکہ سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ یورپی یونین کے پاکستان میں پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.