ایک ایک کر کے سب ساتھ چھوڑنے لگے۔۔۔تحریک انصاف کے ایک اور مضبوط ترین رہنماکا استعفیٰ

حکومت اختلافات کا شکار ہو گئی ، سینئیر وزیر سردار تنویر الیاس کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب حکومت شدید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سینئیر وزیر سردار تنویر الیاس نے اپنے

 

 

 

 

 

قریبی ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کےبعدجلداستعفیٰ دینےپرغورشروع کردیاہےاورجلد ہی وہ سینئر وزیر کےعہدے سے استعفیٰ دے دیں گے تاہم سردارتنویرالیاس ممبراسمبلی کےطورکام جاری رکھیں گے۔ ذرائع کےمطابق سردارتنویرکابینہ کےپہلےاجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئےجبکہ دوسری طرف سردار تنویر الیاس کےترجمان نےمستعفی ہونےکی اطلاعات کی تصدیق یاتردید سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردارتنویرالیاس اسلام آبادسےباہرہیں۔ترجمان کاکہناتھاکہ سردار تنویرالیاس خان مظفرآباد میں کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ یاد رہےکہ2016ءکےانتخابات میں پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیراسمبلی کی دو نشستیں حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئی تھی جبکہ حالیہ الیکشن سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سردار تنویر الیاس خان کو آزاد کشمیر میں پارٹی کو فعال اور انتخابات میں کامیاب کرانے کا ٹاسک سونپا تھا جس کے بعد سردار تنویر الیاس خان نے دن رات ایک کرتے ہوئے سینکڑوں اہم شخصیات کو پی ٹی آئی میں شامل کروایااور ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔اس سے قبل سردار تنویر الیاس خان وزیراعظم کےمضبوط امیدوارسمجھےجارہےتھےتاہم وزیراعظم عمران خان نےقرعہ فال غیرمعروف رکن سردار عبدالقیوم نیازی کے نام نکال کر سب کو حیران کردیا تھا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.