سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے،امریکی انتظامیہ ،بائیڈن اور مودی کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا عمران خان کی ہی بدولت افغانستان سے انخلا مکمل ہو ا ،پاکستان کی مدد سے یہ سب ممکن ہو ا ۔ امریکی صحافی گلین بیک کو

 

 

 

 

ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا عمران خان کیساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں ،عمران خان کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں جس کی وجہ سے ہی انہیں شہرت ملی اور وہ وزیر اعظم بن گئے ،ٹرمپ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے جس طرح بائیڈن انتظامیہ نے انخلا کیا یہ امریکی تاریخ کا شرمناک باب ہے ،انہوں نے کہا عمران خان نے داعش کا صفایا کرنے پر ہماری تعریف کی ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *