مغربی ہوائوں کا سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات نے کن کن علاقوں میں بارشوں اوربرفباری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم # خشک جبکہ میدانی علاقوں میں کچھ گرم رہے گا ۔ مغربی ہواؤں کا ایک کمزور شدت کا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں سے گزرے گا۔جس کے نتیجے میں آج دوپہر سے دیر رات کے دوران

 

 

 

 

بالائی / مغربی و جنوب مغربی خیبرپختونخواہ ( پارہ چنار ، کرم ، باجوڑ ، خیبر ، بنوں ، ہنگو ، وزیرستان ، لکی مروت ، چترال ، دیر ، کوہستان ، چترال ، سوات ، مانسہرہ ) / کشمیر اور شمالی پنجاب میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی سے متعدل بارش / بوندا باندی کا امکان ہے. تاہم اس دوران بالائی خیبرپختونخواہ اور کشمیر کے بلند پہاڑوں پر ہلکی پھلکی برفباری کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر تمام علاقوں میں موسم # خشک رہے گا. فلحال ملک میں بارشوں کے کسی اچھے سسٹم کی آمد کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی و وسطی درجہ حرارت میں میں 3-2 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے. جبکہ رات کے درجہ حرارت میں دن بدن کمی آنے کا امکان ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.