اگلےچوبیس گھنٹوں میں کن کن شہروں میں موسلادھار بارش ہونےوالی ہے؟شہری تیاری کر لیں، پھرنہ کہنا بتایا نہیں“

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

 

 

 

 

 

کشمیر میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔پیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور،کوہستان، سوات ، دیر، مالاکنڈ، پشاور ،مردان،صوابی، کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وز یرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔ بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھا،فیصل آباد ،قصور، منڈی بہاؤالدین، بھکر، میانوالی، بہاولنگراور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں بارکھان ،ژوب اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم شمال مشرقی و وسطی

 

 

 

 

 

پنجاب ، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب:لاہور(تاج پورہ 39، شاہی قلعہ 24، فرخ آباد، مغل پورہ 20، اپر مال 18، ائیر پورٹ ، چوک ناخدا 10،گلبرگ 04، لکشمی چوک 02)، نارووال04، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 02)، خیبر پختو نخوا:کالام 12، پاراچنار08، دروش، میر کھنی 01،گلگت بلتستان: بونجی 02 اور استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت44 ، دالبندین، نوکنڈی 43 ، سکھر، روہڑی اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.