پنجاب حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(نیوز ڈیسک) بزدار حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کے لئے بڑی خوشخبری،ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے ایک اور سنگ میل عبور-ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے درمیان 4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے تاریخ ساز معاہدہ طے پا گیا- 10ارب روپے کی لاگت سے 800کنال اراضی پر 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے

 

 

 

 

 

جائیں گے-معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے مالی وسائل مہیا کرے گا- ایک دوسرے سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے- یہ معاہدہ پاکستان میں رہائشی مکانات کی فراہمی کیلئے ایک نئے کلچر کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا – مارگیج فنانسنگ کے ذریعے عام شہری بھی اپنے گھروں کے مالک بن سکیں گے-لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں شامل موضع ہلوکی میں واقع ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر تین سال کی مدت میں 35ہزار24 اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے- یہ جگہ رنگ روڈ سے ملحقہ ہے اور فیروز پو رروڈ اورڈیفنس روڈ سے بھی قریب ہے-ان اپارٹمنٹس کے لئے مختص کی جانے والی اراضی پر سڑکوں‘ واٹر سپلائی‘ سیوریج‘زیر زمین بجلی کی ترسیل اور دیگر انفرا سٹرکچر کی تعمیر کے لئے 20 ارب روپے کا پی سی ون منظور کرلیا گیاہے-پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے اوراپارٹمنٹس تعمیر کرنے کے لئے 10 ارب روپے کا پی سی ون منظور کر لیا گیا ہے- اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً 27 لاکھ روپے ہو گی- اپارٹمنٹ کی بکنگ صرف 10 فیصد ڈاؤن پے منٹ سے کروائی جاسکے گی- اپارٹمنٹ کی باقی قیمت کی ادائیگی قسطوں میں ہو گی-اپارٹمنٹ کا قبضہ صرف ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں الاٹی کے حوالے کر دیاجائے گا۔ ابتدائی طور پر اپارٹمنٹ کی لاگت کا تخمینہ تقریبا ً45لاکھ روپے لگایا گیا تھا تاہم وزیراعظم کے ویژن کے تحت کم آمدنی والے لوگوں کو سہولت مہیا کرنے کیلئے اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً27لاکھ روپے رکھی گئی ہے -میں اس ضمن میں وائس چیئر مین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے اپارٹمنٹ کی قیمت کم کرنے کے لئے دن رات محنت کی- اپارٹمنٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے 3 لاکھ روپے کی سبسڈی اورقومی بینکوں کی طرف سے اسلامی بینکاری (تکافل)کے اصولوں کے تحت آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔مارگیج فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کی

 

 

 

 

 

ایک دوسرے سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے- یہ معاہدہ پاکستان میں رہائشی مکانات کی فراہمی کیلئے ایک نئے کلچر کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا – مارگیج فنانسنگ کے ذریعے عام شہری بھی اپنے گھروں کے مالک بن سکیں گے-لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں شامل موضع ہلوکی میں واقع ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر تین سال کی مدت میں 35ہزار24 اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے- یہ جگہ رنگ روڈ سے ملحقہ ہے اور فیروز پو رروڈ اورڈیفنس روڈ سے بھی قریب ہے-ان اپارٹمنٹس کے لئے مختص کی جانے والی اراضی پر سڑکوں‘ واٹر سپلائی‘ سیوریج‘زیر زمین بجلی کی ترسیل اور دیگر انفرا سٹرکچر کی تعمیر کے لئے 20 ارب روپے کا پی سی ون منظور کرلیا گیاہے-پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے اوراپارٹمنٹس تعمیر کرنے کے لئے 10 ارب روپے کا پی سی ون منظور کر لیا گیا ہے- اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً 27 لاکھ روپے ہو گی- اپارٹمنٹ کی بکنگ صرف 10 فیصد ڈاؤن پے منٹ سے کروائی جاسکے گی- اپارٹمنٹ کی باقی قیمت کی ادائیگی قسطوں میں ہو گی-اپارٹمنٹ کا قبضہ صرف ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں الاٹی کے حوالے کر دیاجائے گا۔ ابتدائی طور پر اپارٹمنٹ کی لاگت کا تخمینہ تقریبا ً45لاکھ روپے لگایا گیا تھا تاہم وزیراعظم کے ویژن کے تحت کم آمدنی والے لوگوں کو سہولت مہیا کرنے کیلئے اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً27لاکھ روپے رکھی گئی ہے -میں اس ضمن میں وائس چیئر مین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے اپارٹمنٹ کی قیمت کم کرنے کے لئے دن رات محنت کی- اپارٹمنٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے 3 لاکھ روپے کی سبسڈی اورقومی بینکوں کی طرف سے اسلامی بینکاری (تکافل)کے اصولوں کے تحت آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔مارگیج فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کی

 

 

 

 

 

خاطر 7 بینکوں کا کنسورشیم قائم کر دیا گیا ہے اور ان بینکوں میں پنجاب بینک،حبیب بینک،فیصل بینک،بینک الفلاح، یوبی ایل، میزان بینک اور نیشنل بینک شامل ہیں۔یہ قرضے پانچ سے دس اور بیس سال کی مدت میں واجب الادا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے پر فاسٹ ٹریک پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے خصوصی ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا گیاہے- حکومت پنجاب وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 4 منزلہ اپارٹمنٹس کے125بلاک تعمیر کئے جائیں گے اورایک بلاک32رہائشی یونٹوں پر مشتمل ہوگا-اپارٹمنٹس بلاکس میں 60فیصد سے زیادہ جگہ سڑکوں، گرین بیلٹس‘پارک اور فٹ پاتھ وغیرہ کے لئے رکھی گئی ہے- ہر اپارٹمنٹ کا رقبہ 650 مربع فٹ ہوگااورہر اپارٹمنٹ دو بیڈروم دو باتھ روم (ایک اٹیچڈ دوسرا ڈی ٹیچڈ) اور بالکونی پر مشتمل ہو گا-قسطوں کی ادائیگی قبضہ ملنے کے بعد شروع ہوگی-وزیراعلی آفس میں منعقد ہونے والی تقریب میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، عمرآفتاب، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری اطلاعات،بینک آف پنجاب کے حکام،چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی،ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.