یہاں تو گٹروں کے ڈھکن، مسجدوں کی ٹوٹیاں ، لوٹے بھی محفوظ نہیں”، “کیا ہم سچ میں محسن کش لوگ ہیں؟

یہاں تو گٹروں کے ڈھکن، مسجدوں کی ٹوٹیاں ، لوٹے بھی محفوظ نہیں”، “کیا ہم سچ میں محسن کش لوگ ہیں؟ بہاولپور(ویب ڈ یسک )رواں ماہ کے آغاز میں ہاکی کے مایہ ناز اولمپیئن “فلائنگ ہارس” کا لقب پانے والے بہاولپور کے سپوت سمیع اللہ خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بہاولپور میں ماڈل ٹاؤن اے کے خان

 

 

 

 

 

چوک میں سمیع اللہ خان کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔ اس مجسمے کی پہلے گیند چوری ہوئی اب کوئی اس کی ہاکی بھی چوری کر کے لے گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور شہر میں ہاکی کے کھیل کو پروموٹ کرنے کے لیے انتظامیہ نے ہاکی اسٹیڈیم سے تھوڑا پہلے چوک میں سابق پاکستانی ہاکی اولمپین سمیع اللہ کا مجسمہ لگایا۔ اس مجسمہ سے دو دن پہلے نامعلوم شخص گیند چوری کر کے لیے گیا تھا اور اب تو سمیع اللہ کے مجسمے کے ہاتھوں میں تھامی ہوئی ہاکی بھی چوری ہو گئی ہے۔یہ مجسمہ کچھ ہی دنوں میں بہاولپور کے عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا اور شہری دور دور سے اسے دیکھنے کے لیے آ رہے تھے کہ اچانک اس سے چیزیں چوری ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔اس صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین شدید ردعمل دے رہے ہیں اور چوروں کو کوس رہے ہیں جن کی ان حرکات سے اب بدنامی ہو گی۔ ثنا جاوید نے کہا کہ پاکستانی قوم زندہ باد اپنے ہی بہترین اولمپین کے ساتھ اعلی پیار کا اظہار سمیع اللہ خان کے مجسمہ سے کچھ دن پہلے بال اور گزشتہ رات ہاکی چوری کر لی گئی۔ چند سو روپے کی چیز تھی خیر کن سے شکوہ کریں یہ قوم تو دن دہاڑے گٹر کے ڈھکن تک نکال کر لے جاتی ہے ۔ندیم زبیری نے کہا کہ گیارہ دن قبل ماڈل ٹاؤن اے بہاولپور میں فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان صاحب کا مجسمہ انکی رہائش گاہ کے سامنے نصب کیا گیا تھا۔ کوئی صاحب ذوق شخص انکی ہاکی اور گیند بطور سوینیر گھر لے گیا ہے۔داؤد زمان نے کہا کہ کچھ

 

 

 

 

 

 

روز قبل گیند چوری ہوئی اور اب ہاکی بھی غائب۔۔۔ہم کیسی قوم ہیں ؟محمد تحسین نے سوال اٹھایا کہ پہلے گیند چوری کر لی اب ہاکی بھی غائب کردی گئی کیا ہم سچ میں محسن کش لوگ ہیں؟فرحان عباس نے کہا کہ بطور قوم کیا ہم صادق و امین ہیں جو ہمیں صادق و امین حکمران ملیں گے؟نعیم شہزاد نے کہا کہ کیا ہماری قوم میں اتنے ضرورت مند لوگ ہیں؟محمد ارحم نے کہا کہ کچھ دن پہلے کوئی چور اس کا گیند چوری کرکے لے گیا۔کل رات کوئی اس کی ہاکی چوری کرکے لے گیا اب جوتے اور جرابیں رہ گئی ہیں۔ پاکستانی قوم زندہ باد اپنے ہی بہترین اولمپین کے ساتھ اعلی پیار کا اظہاربہاولپور میں سمیع اللہ خان کے مجسمہ سے کچھ دن پہلے بال اور گزشتہ رات ہاکی چوری کر لی گئی۔چند سو روپے کی چیز تھی خیر کن سے شکوہ کریں یہ قوم تو دن دہاڑے گٹر کے ڈھکن تک نکال کر لے جاتی ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.