پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی سرپرائز دے دی! قمر زمان کائرہ نے 2 بڑی سیاسی شخصیات کی پی پی میں شمولیت کا دعویٰ کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی طرح پی پی پی پنجاب میں بھی سرپرائز دے گی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن مایوس ہیں، جہانگیر ترین گروپ کو بھی اب تحریک انصاف میں پرانی حیثیت نہیں

 

 

 

 

 

ملے گی۔ جہانگیر ترین گروپ سے کوئی رابطہ میرے علم میں نہیں ہے۔حکومت پہلے دن سے ترین گروپ کو توڑنے کی کوشش کر رہی تھی،جہانگیر ترین گروپ سے صرف ایک شخص ٹوٹا ہے،باقی ساتھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترین گروپ کی اب وہ حیثیت نہیں رہے گی انہیں کوئی فیصلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی کا کراچی میں خراب کارگردگی کا تاثر بھی اب دور ہو جائے گا۔ سندھ میں کئی شعبوں میں پیپلز پارٹی کی کارگردگی اچھی رہی۔ن لیگ میں دو مختلف بیانیے کھل کر سامنے آ گئے ہیں ان کا ووٹر مایوس ہے۔ہم پورا پنجاب فتح کرنے کی بات نہیں کر رہے لیکن اپنی اصل پوزیشن ضرور بحال کریں گے۔ بلوچستان کی طرح پی پی پی پنجاب میں بھی سرپرائز دے گی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.