گرل فرینڈ کا بھیس بدل کرامتحان دینے والاعاشق گرفتار،پھرکیاہوا؟

کہتے ہیں پیار اندھا ہوتا اور لوگ پیار کے لئے کچھ بھی کرجاتے ہیں اسی طرح کا ایک واقعہ افریقی ملک سینیگال کے علاقے دیوربیل میں پیش آیا جہاں بھیس بدل کر اپنی گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دینے والے نوجوان عاشق کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق خادم امبوپ نامی 22 سالہ نوجوان دیوربیل کی گستون

 

 

 

 

 

برجر دے سینٹ لوئی یونیورسٹی کا طالب علم ہے جو اپنی 19 سالہ گرل فرینڈ گانگوئے دیوم کا روپ دھار کر اس کی جگہ گریجویشن کا امتحان دینے سنٹر پہنچ گیا۔لمبے بالوں والی وگ لگانے کے علاوہ امبوپ نے لڑکیوں کا لباس بھی پہن لیا جبکہ بالوں اور میک آپ کے ساتھ ساتھ اس نے روایتی اسکارف بھی پہن لیا تاکہ کوئی اسے پہچان نہ سکے۔اس طرح دو پرچوں میں تو وہ امتحانی مرکز پر موجود عملے کو دھوکا دینے میں کامیاب رہا لیکن تیسرے پرچے میں وہاں کے سپروائزر کو اس پر شک ہوا.تلاشی لینے پر ذرا سی دیر میں انتظامیہ پر انکشاف ہوا کہ ان کا واسطہ ایک لڑکے سے ہے جو لڑکی کا بھیس بدل کر امتحان دے رہا ہے۔اس انکشاف کے ساتھ ہی امتحانی مرکز کی انتظامیہ نے پولیس کو بلوا لیا۔ اگلے چند منٹوں میںامبوپ نے پولیس کے سامنے سچائی اگل دی اور بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کی جگہ امتحان ہے رہا تھا جو قریبی ریسٹورنٹ میں اس کی منتظر ہے۔ پولیس نے اس لڑکی کو بھی فوراً گرفتار کرلیا اور دونوں پر امتحان میں جعلسازی کا کیس بنادیا۔بھیس بدل کر امتحان دینے والے اسوپ نے پولیس حکام سے کہا کہ اس نے کوئی جرم نہیں گیا بلکہ وہ اپنی گرل فرینڈ کی مدد کررہا تھا کیونکہ وہ اپنی انگریزی ہے حد کمزور ہوئے کی وجہ سے گریجویشن کے امتحان میں شدید مشکلات کا شکار تھی۔ممکنہ طور پر اس جوڑے کو سینیگال میں قومی سطح کے کسی بھی سرکاری امتحانکے لئے 5 سال تک نااہل قرار دیا جاسکتا ہے جبکہ بھاری جرمانہ بھی متوقع ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.