عمران خان اور جہانگیر ترین میں صلح! کب تک معاملات ٹھیک ہوجائیں گے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین میں معاملات ٹھیک ہوجائیں گے کیونکہ جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ عمران خان کس طرح کے بندے ہیں، وہ کسی بھی صورت کرپشن برداشت نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد

 

 

 

 

چوہدری کا کہنا تھا کہ وزراء کی کوشش ہے کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان معاملات ٹھیک ہوجائیں لیکن عمران خان صرف جہانگیر ترین کو اس لیے نہیں مل رہے وہ چاہتے ہیں کہ جہانگیرترین پر جو الزامات ہیں وہ کلیئر ہوجائیں ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ یہ تاثر دیا جائے کہ جہانگیر ترین وزیر اعظم سے ملے اور انہیں کسی قسم کا این آر او دے دیا گیا یا کوئی ڈیل ہوگئی ہے۔۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب میں نے یہ خبریں سنی کہ جہانگیر ترین پی پی میں جا رہے ہیں تو میں نے انہیں فون کیا اور ساری صورتحال پوچھی۔ جب میری جہانگیر ترین سے بات ہوئی تو انہوں نے مجھے کہا یہ نہایت ہی گھٹیا قسم کی افواہ ہے جو پھیلائی جا رہی ہے میں پیپلز پارٹی میں نہیں جا رہا ، میں پاکستان تحریک انصاف کا رکن تھا اور ہمیشہ رہونگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.