ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، اور لاہور میں آندھی اور

 

 

 

 

 

تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ حکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ،حافظ آباد ، اوکاڑہ، منڈی بہاؤا لدین ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد ، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال ،بہاولپوراور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ صوبہ سندھ کے شہروں کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہروں ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان،شانگلہ،بونیر میں،سوات ، دیر، مالاکنڈ، مردان،صوابی، چارسدہ، پشاور ، کرم ،کوہاٹ، بنوں ، وز یرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسی خیل، بارکھان اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ کشمیر میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔ دوسری جانب بھارتی ریاست راجستھان کے 42 سالہ پرکھا رام کو ایسی انوکھی بیماری ہے جو ایک ارب لوگوں میں سے صرف ایک ہوتی ہے، یعنی اس وقت زیادہ سے زیادہ بھی ہوئے تو دنیا میں پرکھا رام جیسے صرف 7 لوگ ہوں گے۔ پرکھا رام سال کے 365 دن میں سے تقریبا 300 دن سوتے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پرکھا رام کو 23 سال پہلے اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔ جب وہ سونے کے لیے لیٹتے ہیں تو 20 سے 25 دن مسلسل سوتے رہتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.