حکومت کا قبلہ درست یا گھر جائےگی۔۔ جمعہ کے دن پورے پاکستان میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ آخر کاربڑا اعلان کر دیا گیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کمرتوڑ مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران اپنا قبلہ درست کریں یا گھر جائیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف جمعہ کو

 

 

 

 

 

ملک بھرمیں مظاہر ے ہوں گے، عوا م سے اپیل کرتا ہوں جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنیں۔سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ملکی معیشت مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج میں مزیدشدت لائیں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کے سروں پر پچاس ہزار ارب قرضے کا پہاڑ لاد دیا اور اب حکومت گیس کی قیمتوں میں بھی تیس سے چالیس فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *