پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ایک بار پھر بڑی تب اہ ی کا خدشہ ، خبردار کر دیا گیا

عالمی وبا کورونا وائرس پر کافی حد تک پاکستان بھر میں قابو پا لیا گیا ہے جبکہ عوام کی ایک بڑی تعداد کو کورونا کی ویکسی نیشن بھی لگا دی گئی ہے جس سے کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملی تاہم موسم سرما میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے

 

 

 

 

مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کی حالیہ لہر میں کورونا کی پانچویں لہر آنے کے امکانات موجود ہیں۔انہوں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو چاہئیے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے ڈینگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے فروری میں اسپرے سمیت دیگر اقدامات اٹھا لینے چاہئیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی نیچے آ گئی، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کورونا کے مزید 400 کیسز سامنے آئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید11 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار558 ہوگئیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں انسداد کورونا کی ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 11 کروڑ 19 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک4 کروڑ 44 لاکھ1ہزار70 افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ اس دوران 7کروڑ 46لاکھ 21ہزار 225افراد ویکسین کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *