چند دن باقی ۔۔پوری قوم ترسے گی ۔۔ پاکستان میں تاریخ کا بدترین بحران آنےوالاہے،ایسا دعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسملم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پورا ملک معاشی و اقتصادی بد حالی کا شکارہے ، دسمبر میں ملک کی تاریخ کا بدترین گیس بحران آ رہا ہے ،فیصلہ کن تحریک چلا کر حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے۔ اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی

 

 

 

 

 

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پورا ملک معاشی و اقتصادی بد حالی کا شکار ہے ، ایک ایک کرکے پاکستان کے قومی ادادوں کو غیر فعال کیا گیا ، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے بے توقیر ہو رہے ہیں۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) کاکہنا تھا کہ آئی جی، چیف سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر کو بدلا جا رہا ہے ، پاکستان ایٹمی طاقت ہے لیکن دنیا ہنس رہی ہے، آج پی ٹی آئی کے ووٹرز خود رو رہے ہیں ، حکومت نے پیٹرول مہنگا کرکے مہنگائی کا ایٹم بم چلایا جبکہ دسمبر میں ملک کی تاریخ کا گیس کا بحران آ رہا ہے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے دعوے داد بتائیں ،کیا ریاست مدینہ میں مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلتی ہیں ، عمران خان مذہبی کارڈ کھیلتے ہیں ، کیا ریاست مدینہ میں غیر ملکی تحفے ہڑپ کئے جا سکتے ہیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ریاست مدینہ کے خود ساختہ امیر ہیں، پی ڈی ایم نے فیصلہ کن تحریک چلانے کا فیصلہ کیاہے جبکہ مسلم لیگ ن میں قیادت کی کوئی جنگ نہیں ،نواز شریف ہمارے قائد ہیں اور اپوزیشن نے نیب اور الیکشن ریفارمز پر پارلیمنٹ میں مذاکرات کئے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے خود ہی تمام عمل کو ویٹو کیا ، یہ صرف فاشسٹ ایجنڈا چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ اصلی ووٹوں سے الیکشن نہیں جیت سکتے اور یہ آئندہ الیکشن کو چرانا چاہتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.