اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔۔۔!!! پاکستان ایک اور نامور شخصیت سے محروم ۔۔۔۔۔۔ مایہ ناز بزنس مین کا انتقال ہو گیا

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان ایک اور بہت بڑے اثاثے سے محروم ہو گیا، ملک کی طاقتور شخصیت انتقال کر گئی۔ معروف تاجررہنماسراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کرگئے۔ سراج قاسم تیلی کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر تھے۔ انہیں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ تین روز قبل سراج قاسم تیلی کی

 

 

 

 

 

طبیعت ناساز ہوئی تھی۔ طبیعت خرابی کے باعث سراج قاسم تیلی کو دبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ کراچی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز کے مطابق سراج قاسم تیلی دبئی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ سراج قاسم تیلی گزشتہ 11روز سے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں تھے۔ معروف تاجر سراج قاسم تیلی کو معاشی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سراج قاسم تیلی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے کہا مرحوم ایک اچھے انسان اور بہترین دوست تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *