حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ ہندو قوم اپنا مذہبی تہوار دیوالی دنیا بھر میں 4 نومبر کو مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔اس موقع پر یونین کے کیے گئے معاہدے اور حکومت سندھ کی جانب سے طے شدہ فنانس رول کے تحت مسلم،

 

 

 

 

 

مسیحی اور ہندو اسٹاف کو ان کے دو دو مذہبی تہواروں سے قبل تنخواہیں ادا کرکے انہیں اپنے اہل و عیال و خاندان کے ہمراہ تہوار منانے کی سہولت دی جاتی ہے اب جبکہ 4 نومبر کو دیوالی کا تہوار منایا جارہا ہے تو اس موقع پر کراچی کے بلدیاتی اداروں کے ایم سی، ڈی ایم سیز، سولڈ ویسٹ، واٹر بورڈ، کے ڈی اے، ایل ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایس بی سی اے میں کام کرنے والے 10 ہزار سے زائد ہندو ملازمین کو ماہ اکتوبر کی تنخواہ یکم نومبر کے بجائے 26 اکتوبر تک ادا کردی جائے تاکہ وہ اپنا تہوار دیوالی منانے کی تیاریاں کرسکیں۔ سید ذوالفقار شاہ نے دسہرہ کے تہوار کے موقع پر ہندو ملازمین سے ملاقات کرکے انہیں تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دیوالی سے قبل انہیں تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی بھی کروائی۔ آج کل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ہر کوئی رو رہا ہے کیوں کہ لوگوں کا گزارا نہیں ہو رہا غریب غریب سے غریب تک ہو تا جا رہا ہے اور امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے لوگ عمران خان سے درخواست کر رہے ہیں کہ خدارا مہنگائی کم کریں، مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.