سعودی شاہی خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا! سعودی شہزادی کا انتقال ہوگیا

ریاض ( نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کے شاہی خاندان کو ایک اور غم کا سامنا ہے کیوں کہ سعودی شہزادی اللہ کو پیاری ہوگئیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی سے جاری فرمان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادی ہلا بنت عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعود کا انتقال ہوگیا ہے ، جن کی نماز جنازہ آج کو عشاء کی نماز کے بعد

 

 

 

 

مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی۔ ایوان شاہی کے مطابق شہزادی ہلا سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی صاحبزادی ہیں ، اللہ تعالی متوفیہ کی مغفرت فرمائیں اور ان کے درجات بلند کریں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 16 ستمبر کو سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہوا ایوان شاہی کے بیان میں بتایا گیا کہ شاہی عظمت شہزادہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا رضائے الہٰی سے انتقال ہو گیا ، جن کی نماز جنازہ بروز جمعرات کو بعد از نماز عصر دمام شہر کی مسجد الفرقان میں ادا کی گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *