اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی تیاریاں! پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کر لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 4 نومبرکو تھر پارکر میں جلسے کا اعلان کردیا ، تحریک انصاف ہندو برادری کی دیوالی تقریبات بھی منائے گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سندھ بھرمیں عوامی رابطہ مہم میں تیزی آگئی اور سندھ بھر میں جلسے ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے۔پی

 

 

 

 

ٹی آئی 4نومبرکو تھر پارکرمیں جلسہ کرے گی ، جلسے میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی شرکت کریں گے اور تحریک انصاف ہندو برادری کی دیوالی تقریبات بھی منائے گی۔رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ شاہ محمودقریشی پی ٹی آئی رہنمالجپت بھیل کی دعوت پرمٹھی آرہے ہیں، مٹھی میں دیوالی کےموقع پرجلسےکاانعقادکیاگیاہے،حلیم عادل شیخحلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کراچی سے ریلی کی صورت میں عمرکوٹ پہنچیں گے، شاہ محمود قریشی عمرکوٹ میں3 تلوار پر ریلی سے خطاب کریں گے، ریلی کی صورت میں وزیرخارجہ مٹھی جلسہ گاہ روانہ ہوں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ چھوٹے بڑے شہروں پر ریلی کا شاندار استقبال ہوگا، مٹھی کا جلسہ پی پی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، پیپلزپارٹی کی گرتی دیوارکوآخری دھکا دینے جارہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.