مالی مشکلات یا وجہ کچھ اور؟ امیتابھ بچن نےزندگی کا ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا، کیا فروخت کرنے جا رہے ہیں؟

بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ڈیجیٹل اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے نان فنجیبل ٹوکن ( این ایف ٹی ) پر اپنے ماضی کی بنائی ہوئی یادگار چیزیں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایف ٹی موقع دے گی کہ مداح میری زندگی کے یادگار لمحات میں استعمال

 

 

 

 

رہنے والی چیزوں کے مالک بن سکیں ۔ یاد رہے کہ امیتابھ بچن کے ورچوئل اثاثوں کی نیلامی میں ان کے فلمی ڈائیلاگز کی آڈیو ، شاعری اور فلموں کی تصاویر شامل ہیں ۔ یہ نیلامی 3 دن تک عالمی سطح پر بولی لگانے والوں کے لیے جاری رہے گی ۔ امیتابھ بچن کے ڈیجیٹل اثاثوں کی نیلامی بدھ کی شام ساڑھے 6 بجے ختم ہوجائے گی ۔ امیتابھ بچن کے فیصلے کے بعد سلمان خان سمیت بالی ووڈ کے کئی اداکار اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رشبھ پنت بھی این ایف ٹی کے ساتھ معاہدہ کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں این ایف ٹی کی منفرد ڈیجیٹل اشیا کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.