چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ملازمت میں توسیع دی جارہی ہے یا نہیں ؟ اہم خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی دوبارہ تقرری سے متعلق ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا،سیاست دانوں پر بہت سے کیسز اس حکومت سے پہلے کے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ نیب چیئرمین کی تقرری کے لیے

 

 

 

 

 

اپوزیشن لیڈر سے بھی مشاورت ہونی چاہیے لیکن اگر قائد حزب اختلاف پر بدعنوانی کے کیسز ہیں تو ان سے مشاورت مفادات کا ٹکراؤہوگا، وزیراعظم پر بھی بدعنوانی کاکیس ہوتا تو ان کو بھی مشورہ دیتا کہ آپ مشاورت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کی دوبارہ تقرری سے متعلق ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا، حاضر چیئرمین نیب کی دوبارہ تقرری کے دو طریقے ہیں، ایک طریقہ قانون سازی ہے اور دوسراموجودہ قانون میں ترمیم ہے، نیب قوانین میں ترامیم ہونی چاہیے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال ایماندار ہیں اور قانون کے تحت کام کررہے ہیں، ہمیں ایسا نیب چیئرمین لگانا ہے جو غیرجانبدار ہو اور اس کی پرفارمنس بھی ہو، چیئرمین نیب سے متعلق متنازع ویڈیو ان کی بدعنوانی سے متعلق نہیں ہے، اپوزیشن کی جانب سے اگر ویڈیو کی فرانزک کی ڈیمانڈ آتی ہے تو فورا کرائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *