آگئی وہ خبر جس کا شدت سے انتظار تھا، وفاقی وزیر اسد عمر نے شہریوں کو اب تک کی بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دسمبر تک صحت سہولت کارڈ دے دیئے جائیں گے، ایسی سہولت امریکہ میں بھی موجود نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام اس لیے ممکن ہوا کیونکہ ہماری حکومت میں کرپشن نہیں ہو رہیجبکہ این اے 53 میں 200 بیڈ کا ہسپتال بن رہا ہے۔ ویڈیو

 

 

 

 

لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نوکریوں میں 50 فیصد کوٹہ نوجوانوں کیلئے مختص کیا گیا ہے جب کہ شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جدو جہد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب حکومت کے تعاون سے 2 ملین گیلن پانی راول ڈیم سے لیا ، شہر میں 100 نئے ٹیوب ویل لگ رہے ہیں، جبکہ اسلام آباد کے لیے 100 ایم جی ڈی پانی کا منصوبہ 6 ماہ میں شروع ہو جائے گا۔اسد عمر نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی حکومت کا بڑاکارنامہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں 4 نئے کالجز بن رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.