’’ سارے عوام میں جائیں اور جا کر ۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان نے وزرا کو کیا حکم جاری کر دیا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عوام میں جا کر کارگردگی بتانے کی ہدایت کر دی۔سماء نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نے رہنماؤں کو مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ریلیف پیکج سے متعلق اعتماد میں لیا جب کہ شرکاء کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر اعتماد میں

 

 

 

لیا۔ وزیراعظم نے رہنماؤں کو عوام میں جا کر کارگردگی بتانے اور رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت جب کہ پارٹی کی تنظیم نو پر بھی مشاورت کی گئی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی امنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم، وزراء اور کور پارٹی قیادت سے خفا نظر آئے۔ وزیر اعظم نے ارکان سے شکوہ کیا کہ کوئی بھی معاملہ ہو آپ لوگ ایک ساتھ نظر نہیں آتے۔ انہوں نے ارکان کوہدایت دی کہ ملکی اور سیاسی معاملات پر سب کو یک زبان ہونا چاہئیے، چند ہفتوں میں وزراء اور پارٹی قیادت فرنٹ فٹ پر نظر نہیں آئی۔دوران اجلاس وزیر اعظم نے وزرا کو کالعدم تنظیم کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بات کرنے سے بھی روک دیا۔ وزیراعظم نے کور کمیٹی ارکان کو ایم کیو ایم کی مثال بھی دی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے جب میں ایم این اے تھا تو ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کیسے بولتے تھے۔ ان میں سے جب کسی ایک پر بھی کوئی بات ہوتی تو وہ 18 کے 18 ارکان یک زبان ہو کر بولتے تھے، پتہ چلتا تھا کہ کوئی معاملہ ہوا ہے اور اس کا شدید ترین ری ایکشن آیا ہے۔وزیراعظم نے کور کمیٹی ارکان کو الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی پیشی پر آپ لوگ ان کے ہمراہ الیکشن کمیشن جائیں۔ دوران اجلاس وزیراعظم نے پنجاب کو جلد لوکل باڈی الیکشن ڈرافٹ کابینہ سے منظور کروانے کی ہدایت کی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.