فیصل قریشی کی کار کو حادثہ،حالت کیسی ہے؟مداحوں کیلئے بڑی خبر

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فیصل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک کار کو شدید بُری حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، اُس کے بعد ویڈیو

 

 

 

 

میں فیصل قریشی کو دِکھایا گیا ہے۔فیصل قریشی نے بتایا کہ ’اُن کے ساتھ ایک کار حادثہ پیش آیا ہے۔‘اداکار نے اپنے چاہنے والوں کو تسلی دیتے ہوئے بتایا کہ ’اللّہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔‘فیصل قریشی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں اداکار کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.