”بیو ی سے طلاق کی خبریں۔۔ڈا کٹر عا مر لیاقت نے اہم ویڈیو شیئر کردی“

کراچی(ما نیٹر نگ ڈیسک)ڈاکٹرعامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے سوشل میڈیا پران کا نام ہٹاکر دوبارہ اپنے والد کا نام لگانے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کیوں شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ لگا والد کا نام ہٹاکر اپنے شوہر کا نام لگا لیتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ کے اپنے نام کے ساتھ

 

 

 

 

عامر لیاقت کا نام ہٹاکر والد کا نام دوبارہ لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سو شل میڈیاپر آنے لگی تھیں۔اب انہوں نے سوشل میڈیا پر طوبیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سیدہ طوبیٰ، عامر لیاقت کے ساتھ ان ہی کے گھر میں موجود ہیں اور اپنی کھوئی ہوئی بلی ڈھونڈنے پر رو روکر عامر لیاقت کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔ عامر لیاقت نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردیدکی اور کہا یہ اب بھی میری بیوی ہے،میں خوش ہوں کہ طوبیٰ نے میرے نظریے کو اپنایا اور میرے ہی کہنے پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا۔عامر لیاقت نے مزیدبتایا کہ وہ شہروز سبزواری کے ساتھ کام کررہی ہیں اور وہ ان دونوں کے لیے بہت خوش ہیں اور دونوں کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ کیا ملا اس کو چڑیا کا آشیانہ تباہ کرکے۔۔ کیا واقعی عامر لیاقت اور طوبیٰ کی طلاق ہوگئی؟ افواہوں کے بعد بشریٰ کی پوسٹ پر لوگوں کے تبصرے پاکستان کے معروف ٹی وی ہوسٹ اور سیاست دان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ جبکہ آج کل ان کی دوسری بیوی سے بھی علیحدگی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔عامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ عامر جو کہ اداکارہ بھی ہیں، انہوں نے چند دن قبل اپنی انسٹاگرام پروفائل سے اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام ہٹا کر اپنے والد کا نام لگا دیا۔اداکارہ اور عامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سیدہ طوبیٰ عامر کی بجائے نام تبدیل کرکے سیدہ طوبیٰ انور کردیا ہے۔ جبکہ عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا ہے۔گزشتہ رمضان کے دوران ایک خاتون نے عامر لیاقت سے تیسری شادی کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ عامر لیاقت کی

 

 

 

 

 

دوسری بیوی طوبیٰ انور نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ تاہم عامر لیاقت نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔ لیکن اس دوران سیدہ طوبیٰ انور کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔دوسری جانب سیدہ طوبیٰ انور اور عامر لیاقت حسین سے علیحدگی کی خبروں کے بعد عامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک تھی چڑیا، عرصے سے اپنے گھونسلے میں اپنی چھوٹی سی دنیا سمیٹے خوش تھی، کہ وہی گھونسلہ اس کی کل کائنات تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پھر یوں ہوا کہ ایک چیل نے اس گھونسلے پر نظر ڈالی اور اس چڑیا کے آشیانے کو تنکا تنکا کردیا۔ جانے کیا ملا اس کو چڑیا کا آشیانہ تباہ کرکے؟اس کے علاوہ بشریٰ اقبال کی اپنے جذبات کے اظہار پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ چڑیا جیت گئی اور چیل ہار گئی۔ایک اور صارف نے کہا کہ ‏‎بشری اللہ آپ کی اور بچوں کی عزت، عافیت ،صحت اور رزق میں اور برکت دے اور دین و دنیا میں کامیابی عنایت فرمائے۔ایک نے کہا کہ دوسروں کا برا چاہنے والوں کا انجام تو برا ہی ہوتا ہے دوسروں کا گھر اجاڑنے والے خود بھی کہاں بستے ہیں۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے دوسری شادی کرنے کے بعد اپنی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کو طلاق دے دی تھی۔ جس کا اعلان سیدہ بشریٰ نے اپنے ایک پیغام میں کیا تھا۔بشریٰ اقبال نے کہا کہ مجھے طلاق دینا ایک بات ہے لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا کہ میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔واضح رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال سے دو بچے ہیں، جن میں بیٹا احمد عامر اور بیٹی دعا عامر ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.