نامور بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کی عمر کتنی ہے ؟

ممبئی(ویب ڈیسک) ایشوریہ رائے بچن بولی وڈ کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے صرف ملک میں ہی نہیں، بیرون ملک میں بھی اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کی بدولت خوب نام کمایا ہےگزشتہ روز ایشوریہ رائے بچن نے اپنی 48ویں سالگرہ منائی۔ ان کی پیدائش یکم نومبر 1973 کو کرناٹک کے منگلور

 

 

 

 

میں ہوئی تھی۔ ایشوریہ رائے اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے علاوہ بچن فیملی کی بہو ہونے کے ناطے بھی الگ مقام رکھتی ہیں۔امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن سے شادی کے بعد ایشوریہ رائے بچن ہوگئیں۔ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی پہلی ملاقات 2000 میں فلم ’ڈھائی اکشر پریم کے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ ان دنوں ایشوریہ رائے اور سلمان خان کے لو اسٹوری کے خوب چرچے تھے، لیکن بعد میں ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد وویک اوبرائے کے ساتھ ایشوریہ رائے کا نام جڑنے لگا اور بعد میں وویک اوبرائے سے بھی ایشوریہ رائے کا بریک اپ ہوگیا۔ایشوریہ رائے سے پہلے ابھیشیک بچن کی منگنی کپور خاندان کی بیٹی کرشمہ کپور سے ہوئی، لیکن کسی وجہ سے دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ ’ڈھائی اکشر پریم کے‘ کے دوران ہوئی دوستی فلم ’امراو جان‘ سے ایشوریہ – ابھیشیک کی دوستی کا الگ پڑاؤ شروع ہوا ۔ 2006 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان کی نزدیکیاں بڑھنے لگیں۔ایک انٹرویو میں ایشوریہ رائے بچن نے انکشاف کیا تھا کہ ابھیشیک بچن نے بے حد رومانٹک انداز میں انہیں پرپوز کیا تھا۔ ابھیشیک نے ٹورنٹو فلم فیسٹول میں ’گرو‘ فلم کے پرموشن کے دوران نقلی انگوٹھی پہنا کر ایشوریہ رائے کو پرپوز کیا تھا اور انہوں نے بھی اس کے لئے رضا مندی ظاہر کردی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *