آصف علی کو جارحانہ بلے بازی کا انعام مِل گیا، بلند ترین عمارت میں اپارٹمنٹ کا تحفہ

فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ستارا ہائٹس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مظہر عباس نے افغانستان کے خلاف میچ میں چار چھکے لگا کر میچ جتوانے والے آصف علی کو اس کارنامے پر تین بیڈ رومز پر مشتمل فلیٹ بطور تحفہ دینے کا اعلان کر دیاہے ۔مظہر عباس کی جانب سے آصف علی کو یہ فلیٹ فیصل آباد کی سب سے بلند عمارت

 

 

” ستارہ آئیکون ٹاور “ میں دینے کا اعلان کیا گیاہے ،جو کہ آصف علی کی افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے ۔زمین ڈاٹ کام کے سینئر سیلز ڈائریکٹر شیخ شجاع اللہ خان نے ستارہ ہائٹس کی جانب سے یہ شاندار اقدام اٹھانے پر اظہار تشکر کیا ۔ستارہ ہائٹس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کا کہناتھا کہ آصف علی نے نیوزی لینڈ اور خصوصی طور پر افغانستان کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے ،ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں انہیں تین بیڈ رومز پر مشتمل فلیٹ تحفہ کیا جارہاہے ۔انہوں نے زبردست خوشخبری سناتے ہوئے کہا یہ روایت مستقبل میں بھی ان کھلاڑیوں کیلئے برقرار رہے گی جو پاکستان کیلئے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *