سکول مالک کا پول کھل کر رہ گیا

کراچی ( ویب ڈیسک ) کراچی میں نجی اسکول کے واش روم میں کیمروں کی موجودگی بعد کے ایک اور انکشاف ہوا ہے ، اسکول کا مالک بلڈر نکلا ، جس نے پارک پر قبضہ کر کے اسکول کا میدان بنادیا ۔ ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ بلڈر اسکول کو کمرشل بنیاد پر چلاتا ہے ، بلڈر نے اسکول کے ساتھ

 

 

 

 

موجود پارک پر قبضہ کر کے اسکول کا میدان بنادیا ۔ صدر ایسوسی ایشن بشیر خاص خیلی نے کہا کہ پارک رہائشیوں کے لیے بند کردیا گیا ہے ، جبکہ پارک فیسنگ کے رہائشیوں نے اضافی پیسے بھرے تھے ۔ بشیر خاصخیلی نے کہا کہ اسکول کمرشل بنیاد پر رہائشیوں کے نمائندوں کے بغیر چلایا گیا ، اسکول مینٹیننس فیس بھی ادا نہیں کرتا ، جبکہ بلڈر نے کمیونٹی ہال شادی ہال والوں کو بیچ دیا ۔ دوسری جانب بلڈر رؤف چیپل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیز اور دیگر فیس نہ دینے والے پریشرائز کر رہے ہیں ، پارک پر قبضہ نہیں کیا حفاظتی خدشات پر باؤنڈری لگائی ہے ۔ رؤف چیپل نے کہا کہ اسکول میں کیمرے واش بیسن ایریا میں تھے ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *