ایک ملک کے سوا پوری دنیا سے سفارتی تعلقات چاہتے ہیں ،

ایک ملک کے سوا پوری دنیا سے سفارتی تعلقات چاہتے ہیں ، کابل (ویب ڈیسک) افغان تالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں۔عرب میڈیا نے روسی چینل کو دیے گئے ذبیح اللّٰہ کے انٹرویو کے حوالے سے کہا کہ افغانستان میں قومی حکومت سازی رواں یا اگلے ہفتے

 

 

 

 

مکمل ہوجائے گی۔تالبان ترجمان نے مزید کہا کہ تالبان امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، افغانستان کی تعمیرنو میں امریکا کے ممکنہ کردار کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماسوائے اسرائیل کے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ذبیح اللّٰہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آزادیٔ اظہار کی پاسداری کی جائے گی، سوشل میڈیا پر کسی قسم کی پابندیاں عائد نہیں ہوں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *