”ان میں سر فہرست کونسا سائیڈ ایفیکٹ ہے ؟“

لندن(ویب ڈیسک) خاص مقصد کے لیے استعمال ہونے والی ٹیبلٹ ویاگرا کے کئی مضر اثرات اب تک سامنے آ چکے ہیں اور اب برطانوی شہریوں میں اس کے مزید کچھ خوفناک نقصانات دیکھنے کو مل گئے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کئی برطانوی شہریوں کی اس دواکی وجہ سے قوت سماعت چلی گئی ہے، کئی یادداشت کے

 

 

 

 

کھو جانے کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں اور کئی ذہنی طور پر کنفیوژن کا شکار رہنے لگے ہیں۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 2017ءسے اب تک اس دوا کے 543 سائیڈ ایفیکٹس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ان میں جی متلانا، قے آنا، کمر درد اور بے ہوش ہوجانا بھی شامل ہیں۔ان 543میں سے 9افراد ایسے ہی جن کی اس ٹیبلٹ کی وجہ سے قوت سماعت ہی ختم ہو گئی اور وہ بہرے ہو گئے۔واضح رہے کہ ویاگرا کے دیگر ادویات کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے کئی لوگوں کی اموات بھی ہو چکی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.