حکومت کی براہ راست کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش! شہباز شریف نے وفاق پر بڑا الزام عائد کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کو حکومت کی جانب سے خط لکھنا غیر آئینی کام ہے اور ایسے اقداما ت سے وفاقی حکومت کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بینکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا

 

 

 

 

سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے خلا ف سیاسی انتقام کی انتہاہے کہ ایک ہی نوعیت کے دوکیسز الگ الگ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اورسیکیورٹی کے نام پر رہنماو¿ں اور کارکنان سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نہیں جانتی کہ عدلیہ کا الگ کردار ہے، وفاقی حکومت کی جرات کہ چیف جسٹس سے پوچھے کہ آپ ٹرانسفر کرنے کے مجاز ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.