جاوید باجوہ کا بیان بھی سامنے آگیا

افغانستان کی صورتحال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان بھی سامنے آگیا راولپنڈی آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سے وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے، افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ

 

 

 

 

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں افغان سیاسی رہنماوں پر مشتمل 8 رکنی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔ وفد میں صلاح الدین ربانی،محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم خلیلی،احمد ضیامسعود، استاد محمد محقق، احمد ولی مسعود، عبدالطیف پدرام اور خالد نور شامل تھے۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے امن و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔افغانستان میں امن و استحکام خطے کے امن و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔افغان وفد نے پاک آرمی کی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا۔ وفد نے افغان امن، استحکام، سماجی و معاشی ترقی کے لیے کاوشوں کو بھی سراہا۔ افغان امور میں پیشرفت کے تناظر میں بھی وفد نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.