سب کچھ بند۔۔22ستمبر کو پورے صوبے میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔ شاہ لطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات آج سے شروع ہونگیں شاہ جو رسالوکے ذریعے پوری دنیا کو امن کا پیغام دینے والے صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے 1689 میں ضلع

 

 

 

 

 

مٹیاری کے تعلقہ ہالا میں سید حبیب شاہ کے گھر میں آنکھ کھولی۔ آپ کے بزرگوں کا تعلق ہرات افغانستان سے تھا، آپ تصوف کی جانب مائل ہوئے، تلاش حق کے لیے کئی طویل سفرکیے جن کے تجربات کی جھلک آپ کی شاعری میں ملتی ہے۔ آپ کے صوفیانہ کلام میں امن اور محبت کا درس، دنیا سے بے رغبتی اور عشق حقیقی کی تڑپ صاف نظرآتی ہے۔ ہر سال ماہ صفر کی 14 تاریخ کو بھٹ شاہ میں آپ کا تین روزہ عرس منایاجاتا ہے جس کے دوران مختلف پروگرام اور سیمینارز کا انعقاد کیاجاتاہے۔ اس موقع پر میلہ بھی لگتا ہے اور تینوں دن مزار پر محفل سماں جاری رہتی ہے، جس میں شاہ عبداللطیف بھٹائی سے منسوب ساز طنبورا بجایا جاتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *