’’ نہ میں نے کوئی موسیقی کی کلاس لی ہے اور نہ ہی ۔۔۔‘‘ اچاناک گانا کیوں گایا؟ جنید صفدر نے رد عمل دے دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اعوان نے اپنے نکاح کے موقع پر گلوکاری کے جوہر بھی دکھائے۔انہوں نے گانا گا کر لوگوں کل جیت لیے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکی ہے اور صارفین کی جانب سے جنید صفدر کی گلوکاری کو خوب سپند بھی

 

 

 

 

 

کیا جا رہا ہے۔نیوز سائٹ ’دی کرنٹ‘ کے مطابق جنید صفدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے نکاح کی تقریب میں اچانک گانا گایا، گانا گانے کا کوئی پلان نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے موسیقی کے حوالے سے کبھی کوئی تربیت یا ٹریننگ نہیں لی،موسیقی سے لگاؤ خود بخود ہی ہو گیا۔نکاح کی تقریب میں اچانک گایا جانے والا گانا بچپن سے سن کر بڑا ہوا ہوں اور اس کی میں خود تعریف کرتا ہوں۔ جنید صفدر سے ماضی کے مقبول گانے سے متعلق سوال کیا گیا کہ اتنے پرانے گانے کی دھن اتنی خوبصورتی سے کیسے جانتے ہیں، کیا کوئی اور ماضی کا ان کا پسندیدہ گانا ہے ؟ جنید صفدر نے جواب دیا کہ محمد رفیع کے بہت سے گانے ان کے پسندیدہ ہیں،میں انہیں سن کر بڑا ہوا ہوں اور ان ہی گانوں کے لیرکس بھی جاندار ہیں۔جنید صفدر نے کہا وہ اہلیہ عائشہ سیف کے ساتھ مل کر کوئی ڈو اٹ گانا نہیں گاتے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.