وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز دیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم جماعت کے احتجاج کے معاملے پر قوم کو اعتماد میں لینے کے ساتھ علما سے مشاورت کا بھی فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت کے احتجاج کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ، وزیر اعظم نے قوم کو

 

 

 

 

اعتماد میں لینے کے ساتھ علما سے مشاورت کا بھی فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج سہ پہرعلمائے کرام کا اہم اجلاس بلا لیا، جس میں وزیراعظم کالعدم جماعت کے مظاہرے اور مطالبات پر بات کریں گے اور مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کا نقطہ نظرمعلوم کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان علماکواہم امور پراعتماد میں لینے کے ساتھ ساتھ علما کو رحمت اللعالمین اتھارٹی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔یاد رہے گذشہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں مذاکرات کے دروازے نہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.