دنیا کی 100با اثر خواتین کی فہرست جاری ، پاکستان کی کون سی 2خواتین شامل؟ ایک اداکارہ اور ایک سیاستدان

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) معروف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دنیا بھر سے سنہ 2020 کی متاثر کن اور بااثر 100 خواتین کے ناموں کی فہرست شائع کی ہے۔ اس سال 100 خواتین کی فہرست میں ایسے ناموں کو شامل کیا گیا ہے جو پریشان کن حالات میں رہتے ہوئے بھی تبدیلی لانے کے لیے راہنمائی کے ساتھ

 

 

 

 

 

ساتھ متاثرکن کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، جو جنسی تشدد اور رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف بولتی ہیں، اور پاکستان میں غربت کا خاتمہ کرنے والے پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ اس فہرست میں صنا مارن، جو فن لینڈ میں خواتین کی مخلوط حکومت کی سربراہی کرتی ہیں، متحدہ عرب امارات کی جدید ٹیکنالوجیز کی وزیر اور متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی کی چیئر پرسن سارہ الامیری اور سارہ گلبرٹ، جو کورونا ویکسین بنانے والی آکسفورڈ تحقیق کی سربراہی کر رہی ہیں، جیسی بااثر خواتین کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مصنفہ فینگ فینگ جنھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران ووہان میں ہونے والے واقعات کو ڈاکیومنٹ کیا، اور جنوبی افریقہ کی گلوکار زاہارا، جنھوں نے خواتین پر تشدد کے حوالے سے آواز اٹھائی، بھی 100 بااثر خواتین میں شامل ہیں۔ اس غیر معمولی سال میں جہاں دنیا بھر میں لاتعداد خواتین نے دوسروں کے لیے قربانیاں دی ہیں، اس فہرست میں پہلا نمبر ایسی عورتوں کے اعزاز میں چھوڑا گیا ہے جنھوں نے تبدیلی کی کاوش میں اپنی جانیں بھی قربان کر دیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.