میٹروبس کے انڈر پاس میں نوجوان لڑکی کیساتھ کیا شرمناک واقعہ پیش آگیا؟پاکستانیوں پر لرزہ طاری، افسوسناک خبر آگئی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میٹرو انڈر پاس میں خاتون کو ز ی ا د ت ی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد والے میٹرو بس کے انڈر پاس میں خاتون کو مبینہ طور پرج ن س ی ز ی ا د ت ی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے تھانہ نیو ٹاؤن میں درخواست دی جس میں بتایا کہ وہ لاہور کی رہائشی ہے،

 

 

 

 

 

اس نے ملزم کے فیس بک اکاؤنٹ پر بوائر ہاسٹل میں نوکری کا اشتہار دیکھا جس سے متعلق بھائی کو آگاہ کیا۔اس کے بھائی نے ملزم سے رابطہ کیا جس کے بعد ہی وہ اپنی خالہ کے ہمراہ راولپنڈی گئی تھی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم متاثرہ خاتون کو پہلے ایک بوائز ہاسٹل میں لے گیا جہاں اسے جسمانی ت ش د د کا نشانہ بنایا گیا اور بعدازاں میٹرو انڈر پاس میں لے جا کر ز ی ا د ت ت ی کا نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ملزم اور مدعیہ کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں جن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ خاتون کی جانب سے درخواست دینے کے بعد فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم نجی یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا طالب علم ہے۔پنجاب پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔گذشتہ ہفتے بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ موٹروے ایم 4 پر 2 ملزمان کی خاتون ملزمہ کی مدد سے 18 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ ز ی ا د ت ی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق گارڈن ٹاؤن کی رہائشی ارم کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا گیاتھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.