کپتان نے جو کہا کر دکھایا ، ڈالر آسمان پر جانے بعد اچانک زمین بوس ، ایک ساتھ کئی روپے کی کمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستان کو 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دینے کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تیزی کے ساتھ نیچے آ رہی ہے ۔۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کاروبار کے آغاز سے اب تک دو روپے 47 پیسے کمی ہو چکی ہے جس کے بعد ڈالر 175 کی

 

 

 

 

سطح سے کم ہو کر 172 روپے 80 پیسے پر آ گیا ہے ۔دوسری جانب وفاقی حکومت کے مالی ضروریات پوری کرنے کے لئے رواں مالی سال 21-2022 کی پہلی سہہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران مجموعی طور پر3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا ہے۔اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ ( یکم جولائی سے 30 ستمبر ) میں پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئی ہیں، حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اور ملٹی لیٹرل مالی اداروں سے ایک ارب 56 کروڑ ڈالر قرض لیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا ہے جبکہ حکومت کو مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر کی گرانٹس ملی ہیں، جولائی تا ستمبر چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ ڈالر قرض ملا جب کہ امریکا سے پاکستان کو 3 ماہ میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر قرض ملا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 45 کروڑ 99 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.