ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کالعدم تنظیم کا مارچ ، وفاقی پولیس کے اہلکاروں اور جوانوں کی چھٹیاں بند کردی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق حکام نے چھٹی پر گئے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر واپس پہنچنے کی ہدایت کی ،ذرائع کے مطابق واٹرکینن اور بکتر بندگاڑیاں بھی فیض آباد پہنچا دی گئیں،آنسو گیس کی شیلنگ کے سامان سے لیس پولیس

 

 

 

 

 

کے دستے بھی فیض آباد موجود تھے ،مظاہرین کو کسی بھی صورت فیض آباد پر نہ پہنچنے دینے کی ہدایت کی گئی۔کالعدم تنظیم تحریک لیبک پاکستان کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد کی جانب احتجاجی لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس نے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ‘پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کے لیے جڑواں شہروں میں متعدد اہم شاہراہیں بلاک کردی گئی ہیں۔خیال رہے کہ کالعدم جماعت نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر نکالے گئے جلوس کو 12 اپریل سے گرفتار اپنے قائد حافظ سعد رضوی کی رہائی کے لیے احتجاجی دھرنے کی شکل دے دی تھی 3 روز تک لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین کے سامنے دھرنا دینے کے بعد کالعدم تنظیم نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے جاری بیان میں یہ انتباہ بھی دیا تھا کہ اگر مظاہرین کو اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو اس کے لیے منصوبہ تیار ہے چنانچہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور میٹرو اسٹیشنز سمیت مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.