بارشوں کا خطرناک ترین سلسلہ پاکستان میں داخل آئندہ کتنے روز موسلادھار بارشیں ہونےوالی ہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ،عوام کیلئے بڑی خبر

مغربی ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں کل شام سےبارشوں اور تیز ہوائوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ضلعی

 

 

 

 

 

انتظامیہ کومراسلہ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اورالرٹ رہنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے،عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ منگل کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے کہا ہے کہ پانی کی کمی عالمی سطح پر ایک اہم مسئلہ بنتا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے کہا کہ کے مطابق 5 ارب افراد 2050 میں پانی کی مزید کمی کا سامنا کریں گے۔ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ پانی سے متعلقہ قدرتی آفات جیسے سیلاب، طوفانی بارش اور خشک سالی فوڈ سیکورٹی جیسے مسائل میں شدت پیدا کرسکتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *