مریم نواز کاایک اور جھوٹ بے نقاب۔۔۔ !!! وزیراعظم عمران خان کی اپنی والدہ اور والد کے جنازوں میں شرکت کے ثبوت پیش کر دئے گئے

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی اپنی والدہ اور والد کے جنازوں میں شرکت کے ثبوت پیش کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم پر والدہ کے انتقال کے وقت پاکستان میں موجود نہ ہونے کے الزام پر شہباز گل کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں شہباز

 

 

 

 

 

گل نے وزیراعظم کی اپنی والدہ اور والد کے جنازوں میں شرکت کی اخباری خبر کی تصویز شیئر کیں۔ تصاویر کیساتھ جاری پیغام میں شہباز گل نے نواز شریف کی صاحبزادی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر نے ہمیشہ کی طرح عادتاً ایک اور جھوٹ بول دیا، مریم تواتر سے بلا ناغہ جھوٹ بولتی ہیں اور بغیر کسی شرمندگی کے جھوٹ بولتی ہیں۔ لاشوں پر سیاست اور لاشوں کو آپ لوگ ہمدردیاں کے لئیے بیچتے ہیں۔ چچا کو فوتگی پر افسوس لینے کے لئے 15 دن کا پیرول چاہئیے اور میڈیم جلسے کرنے نکل گئیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل ملتان ریلی سے خطاب کے دوران مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف لندن میں کاونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف نہیں ہیں جو مرتی ہوئی ماں کے پاس نہ آتے۔ ایک وزیر نے کہا کہ انہوں نے اپنی ماں کی میت کو پارسل کردیا ہے۔ میں ان کو کہتی ہوں کہ نوازشریف جیسا بیٹا پورے پاکستان سے ڈھونڈ کرلاکر دکھاؤ، آخری وقت تھا تو میری دادی ان کی گود میں تھی، وہ دعائیں دیتی جان دے دی، لیکن وہ کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے کہ وہ ماں کے پاس نہ پہنچ سکا؟ آپ سب جانتے ہو،نوازشریف پر آج پھر مشکل وقت ہے، شریف فیملی پر ایک اور قیامت ٹوٹی ہے، نوازشریف اور شہبازشریف کی ماں اللہ کو پیاری ہوگئی۔ لیکن نوازشریف نے ٹیلی فون پر کہا کہ اپنے دکھوں کو گھر پر چھوڑ کرجانا، ہمارا دکھ چھوٹا، عوام کے دکھ بڑے ہیں۔نوازشریف نے مجھے کہا کہ ملتان کے عوام کے پاس جاکر اپنے دکھوں کا ذکر مت کرنا، کیونکہ تکلیف میں ہم ہیں اس سے زیادہ عوام تکلیف میں ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.