نرس عائشہ کا ساتھی ٹک ٹاکر ریمبو کے ساتھ کیا رشتہ تھا؟ ایک اور انکشاف سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) مینار پاکستان واقعہ،ٹک ٹاکر عائشہ کے اہل خانہ کے متضاد بیانات نے کئی سوال اٹھا دیئے, عائشہ کے قریبی دوست بھی منظر سے غائب ہو گئے۔ پولیس نے عائشہ کے قریبی ساتھی ریمبو کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹک ٹاکرعائشہ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔ والدہ کے

 

 

 

 

 

مطابق انکی بیٹی کبھی گھر سے باہر نہیں نکلی، 14 اگست کے دن ڈیوٹی سے واپسی پر مینار پاکستان گئی۔ عائشہ کے ساتھ ویڈیوز میں اداکاری کرنے والے نوجوان ریمبو سے متعلق سوال پر اہل خانہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔ عائشہ کے اہل خانہ نے پہلے اسے رشتہ دار اور بعد میں عائشہ کا دوست بتایا، ریمبو عائشہ کے گھر ہی رہائش پذیر ہے، واقعہ والے دن بھی دونوں ساتھ ہی تھے۔ عائشہ کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی پر بہت ظلم ہوا ، وزیراعظم عمران خان انصاف فراہم کریں۔ واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یوم آزادی 14 اگست کے روز شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 400 غنڈا عناصر نے ٹک ٹاکر خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ دیئے، ہوا میں بال کی طرح اُچھالتے رہے،گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانے والی خاتون عائشہ اکرم کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنے آگئی، ٹک ٹاکرعائشہ اکرم بیگ کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ علاوہ ازیں پولیس نے 100سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ، نادرا کی مدد سے 15ملزموں کی شناخت کر لی گئی، مزید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزموں نے چند ساتھیوں کے کوہاٹ فرار ہوجانے کا انکشاف بھی کیا۔ ڈی آئی جی شارق جمال نے ڈی جی پی ایچ اے جواد قریشی سے رابطہ کرتے ہوئے وقوعہ کے روز کی کلوز سرکٹ فوٹیجز مانگ لی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.