”برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کےخواہشمند طلبا کیلئے خؤشخبری! پاکستانی طلباء کی سُنی گئی“

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کےخواہشمند طلبا کیلئے خؤشخبری ، برطانوی حکومت نے پاکستانی طلبا سے شیوننگ سکالرشپ کیلئےدرخواستیں طلب کرلیں درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 نومبر 2021 ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں

 

 

 

 

 

کہا گیا ہے کہ شیوننگ اسکالرشپ حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبا اب درخواست دے سکتے ہیں – 1983 سے شروع ہونیوالےاس پروگرام سے اب تک پاکستان سے 2 ہزار سے زائد طلباستفید ہوچکے ہیں اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ شیوننگ برطانیہ حکومت کا بین الاقوامی اسکالرشپ پروگرام ہے جس کی مالی معاونت غیر ملکی ، دولت مشترکہ ، اورشراکت دار تنظیمیں کرتی ہیں۔ اسکالرشپ برطانیہ کی کسی بھی یونیورسٹی میں ماسٹر زڈگری پروگرام میں حصہ لینے کےلئے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ نئے درخواست دہندہ افراد میں سے 37پاکستانیوں نے رواں سال برطانیہ کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسکالرشپ حاصل کی ہیں۔ شیوننگ پروگرام تمام افراد کو مساوی مواقع فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ سال 50 فیصد خواتین نے اسکالر شپ حاصل کی جوکہ پاکستان کی باصلاحیت خواتین کا تقریباً  60 فیصد ہے ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ہم پورے پاکستان اور اقلیتی گروپوں سے مزید درخواستوں کی حوصلہ افزائی کر تے ہیں ،خواہشمند افراد اپنی درخواستیں www.chevening.org/apply پر جمع کراسکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.