الیکشن کب ہوں گے؟

وزیر اعظم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا، الیکشن کب ہوں گے؟ اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال مارچ سے اپریل کے دوران دو مرحلوں میں کرائے

 

 

 

 

 

جانے کا امکان ہے۔ پہلے مرحلے میں دیہی علاقوں میں ولیج کونسل اور شہری علاقوں میں نیبر ہڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں تحصیل میئر اور نو میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کے میئرز کے انتخابات ہوں گے جو جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے۔پنجاب کے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کے مطابق 30 دسمبر کو موجودہ بلدیاتی اداروں کی مدت پوری ہوجائے گی۔ حکومت کی آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاری مکمل ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.