برے شوق کے برے انجام

قارئین آپ کو انتہائی افسوس ناک خبر سے آگاہ کریں کےبد نصیب اور سنگ دل باپ جو کہ پڑوسی ملک بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ایک گاوں سے تعلق رکھتا ہے۔سنگ دِل باپ نے دوستوں کو پارٹی دینے کیلئے اپنی ایک ماہ کی بیٹی ہی کو فروخت کردیا۔ مقامی پولیس کے مطابق بدھرام نامی شخص نے اپنے دوستوں سے

 

 

 

 

 

پارٹی دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے پاس شراب کا انتظام کرنے کیلئے رقم نہیں تھی ۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے قریبی گاوں کے ایک جوڑے کو اپنی رہائش گاہ پر بلایا اور 30 ہزار روپے کے عوض اپنی 28 دن کی بچی کو انہیں فروخت کردیا۔بچی کی ماں نے پولیس کو بتایاکہ شوہر نے بچی کو مجھ سے چھین کر جوڑے کو تھما دیا اور تشدد کے ڈر سے میں نے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی دو بیویاں ہیں، پہلی بیوی سے اس کے 6 اور دوسری بیوی سے 3 بچے ہیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے ملزم مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.