’’کاش ایسا نہ ہوتا‘‘ابھیشیک نے اہم بات سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے ایشوریہ رائے کے ساتھ اپنے ہنی مون ٹرپ کے بارے میں کچھ ایسی باتیں شیئر کر ڈالیں ہیں جسے جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اور اداکار ابھیشیک بچن کو فلم انڈسٹری کے مقبول اور طاقتور جوڑوں میں سے ایک سمجھا جاتا

 

 

 

 

 

ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایشوریا اور ابھیشک کے درمیان فلم ’’گرو‘‘ کے دوران نزدیکیاں بڑھی تھیں۔ فلمی سیٹ سے شروع ہونے والی ملاقاتوں کا سلسلہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو زندگی بھر اپنا ہمسفر بنانے کا فیصلہ کیا۔ ابھیشیک نے اپنے ہنی مون ٹرپ کے بارے میں ایک بہت ہی مضحکہ خیز بات شیئر کی ۔ اداکار نے بتایا تھامیں ایشوریہ کے ساتھ ڈزنی لینڈ پر گیا تھا۔ وہاں وہ مجھے چھوڑ کر مکی اور منی کے ساتھ پوز دے رہی تھی۔ یہی نہیں ابھیشیک بچن نے اپنی سالگرہ کے سفر کی کہانی بھی سنائی۔ وہ ایشوریہ رائے کے ساتھ مالدیپ گئے تھے۔ یہاں انہوں نے ایک رومانٹک کینڈل ڈنر پلان کیا تھا لیکن موسم نے اس پر پانی پھیر دیا۔ ابھیشیک نے بتایا کہ میں نے مالدیپ کے بیچ کنارے کینڈل لائٹ ڈنر ٹرائی کیا تھا لیکن ہوا کی وجہ سے موم بتی بار بار بجھ رہی تھی۔ یہی نہیں ، ہوا اتنی تیز تھی کہ ریت کھانے میں آ رہی تھی۔کاش ایسا نہ ہوتا سارے پلان کو تیز ہوا نے پانی میں ملا دیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *