مینار پاکستان واقعہ! گرفتار ملزمان کی تعداد کتنی ہوگئی؟ کیس سلجھنے کے قریب

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہورمینار پاکستان میں ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی کرنے والے ملزموں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری، جنوبی پنجاب سے مزید 34 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد گرفتار ملزموں کی تعداد 126 ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے گریٹراقبال پارک میں دست درازی اور تشدد

 

 

 

 

کے کیس میں مزید 30 ملزموں کی شناخت پریڈ کرانے کا حکم دیدیا ۔اس سے پہلے فیصل آباد، شیخوپورہ اور قصور سے 30 ملزم پکڑے گئے تھے۔ خیال رہے کہ تھانہ لاری اڈہ پولیس نےٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی، جنسی ہراسانی اور تشدد کے الزام میں 400 سے زائد افراد کےخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.