وہ وقت آگیا جس کا سب کو انتظار تھا! کترینہ کیف کب اور کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں برس کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے بھارتی میڈیا میں اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ یہاں تک کہ چند روز قبل یہ خبر بھی

 

 

 

 

سامنے آئی تھی کہ کترینہ اور وکی نے خاموشی سے روکا ( منگنی) کرلی ہے۔ اور اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ لائف اسٹائل ایشیا کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں برس کے آخر یعنی دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں اداکاروں نے ان خبروں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.