واٹس ایپ کے ذریعے نکاح کرنے کا واقعہ

اسلام آباد میں لڑکی کو ور-غلا کر واٹس ایپ کے ذریعے نکاح کرنے کا واقعہ اسلام آباد [ ستمبر 2021ء) : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی کو ور-غلا کر واٹس ایپ کے ذریعے نکاح کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں لڑکی سے واٹس ایپ پر نکاح کرنے بعد ازاں

 

 

 

 

اسے گھر سے بھگا کر لے جانے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو و-رغلا کر واٹس ایپ کے ذریعےنکاح کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس ‏سے تفتیش کی جاری ہے۔ملزم نے لڑکی کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے نکاح کیا تھا اور متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ‏ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم ارشد محمود کے خلاف اس جرم میں 365 بی کے تحت مقدمہ درج ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے نکاح کیا بعد ازاں اسے ور-غلا کر ساتھ لے گیا۔ ملزم کی ‏گرفتاری کے بعد اس سے معاملے کی مزید تفتیش کا آغاز کیا جا رہا ہے ، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے متاثرہ لڑکی کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.