رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان کر دیا ، کیا کرنا چاہتے ہیں ؟ بتا دیا

لاہور (نیوز ڈیسک )رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے اہم ترین پیغام بھی جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین منتخب کرنے پر تمام بورڈ آف گورنرز کا مشکور ہوں ، پاکستان کرکٹ میں رویے اور سوچ کو

 

 

 

 

 

بدلنا میری اولین ترجیح ہے جبکہ کھلاڑیوں کی ویلفیئر بھی میری ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پوری کوشش کروں گا، میرا فوکس پاکستان کرکٹ ٹیم کو صحیح سمت دینا ہے ، ٹیم اتنی مضبوط بنانا چاہتاہوں کہ دوبارہ اس کا شمار خطرناک ٹیموں میں ہو، ہمیں اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ،تمام سہولتیں دینی ہوں گی ۔ان کا کہناتھا کہ ہم دنیا میں کرکٹ کا ایک برانڈ بننا چاہتے ہیں ۔ یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیاہے اور ان کے خلاف کو ئی اور امیدوار سامنے نہیں آیا۔ رمیز راجہ سے پہلے صرف تین کرکٹرز چیئرمین پی سی بی رہے ہیں۔ انہوں نے اپنا ڈیبیو چھ فروری 1985 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کیا ۔ اپنے کیئر یئر کے دورا انہوں نے 255 انٹر نیشنل میچز میں 8674 رنز بنائے اور وہ 1997 تک ٹیم کا حصہ رہے ۔رمیز راجہ نے 57 ٹیسٹ اور 198 ون ڈے انٹر نیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.