ان کو ملک سے نکال دو۔۔۔۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بری خبر ۔۔سعودی حکام نے حکم جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت تجارت کی جانب سے مقامی شہری کے نام سے کاروبار کرنے والے غیرملکی کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری ہوا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ سعودی کے نام سے کاروبار کرنے والے ایک غیرملکی اور سعودی کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تارک وطن سزا

 

 

 

مکمل کرنے کے بعد ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان سعودی دارالحکومت ریاض میں تعمیراتی سامان غیر قانونی طریقے سے فروخت کررہے تھے، گرفتار کے بعد دونوں کی تشہیر بھی کرائی گئی۔گرفتار شامی شہری تعمیراتی سامان و پلمبنگ کے سامان کا کاروبار سعودی کے نام پر کررہا تھا جس کے لیے وہ سعودی کو مقررہ رقم ادا کررہا تھا، ثبوت مل جانے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ، کاروبار بند کرنے، لائسنس کی منسوخی اور سزا کے بعد شامی کی مملکت سے بے دخلی کا حکم دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی وزارت تجارت نے انسداد تجارتی پردہ پوشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 16 فروری 2022 تک کی مہلت دی ہے، اس دوران وہ وزارت کی ویب سائٹ mc.gov.sa پر رابط کرکے اپنے کاروبار کو قانونی بنالیں۔حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانون کاروبار کرنے والے مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور کاروبار کو قانونی شکل دیں جو سعودی کسی غیرملکی کو اپنے نام سے کاروبار کرا رہے ہوں یا جو غیرملکی سعودی کے نام پر اپنا کاروبار کررہے ہوں وہ مہلت کے دوران اس کاروبار کو قانون کے دائرے میں لا سکتے ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *